Tuesday , September 25 2018
Home / Top Stories / نتیش کمار کا وزیراعظم بننے کی آرزو میں کانگریس سے گٹھ جوڑ

نتیش کمار کا وزیراعظم بننے کی آرزو میں کانگریس سے گٹھ جوڑ

پٹنہ ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج جنتادل یو لیڈر نتیش کمار پر شدید تنقید کی اور ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بی جے پی سے اتحاد اس لئے توڑا تھا کیونکہ وہ وزیراعظم بننے کی ’’ذاتی آرزو‘‘ رکھتے تھے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ اس سال کے اواخر میں جب اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے بی جے پی کا ’’وجئے رتھ‘‘ بہار میں دھوم مچائے گا۔

پٹنہ ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج جنتادل یو لیڈر نتیش کمار پر شدید تنقید کی اور ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بی جے پی سے اتحاد اس لئے توڑا تھا کیونکہ وہ وزیراعظم بننے کی ’’ذاتی آرزو‘‘ رکھتے تھے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ اس سال کے اواخر میں جب اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے بی جے پی کا ’’وجئے رتھ‘‘ بہار میں دھوم مچائے گا۔ صدر بی جے پی امیت شاہ نے جو پارٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ بہار کے دورے پر پہنچے ہیں۔ نتیش کمار پر تنقید کی ان کے علاوہ آر جے ڈی صدر لالو پرساد پر بھی ریمارک کیا کہ ان قائدین کے ذاتی اغراض کیلئے ہاتھ ملایا ہے۔ امیت شاہ نے سوشلسٹ لیڈر اور سابق چیف منسٹر بہار کرپوری ٹھاکر کی یوم پیدائش کے موقع پر اپنے دو کٹر مخالفین لالو پرساد یادو اور نتیش کمار پر تنقید کی جن کی پارٹیوں نے قدیم جنتا پریوار کا احیاء کرتے ہوئے ہاتھ ملایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لالو پرساد یادو اور نتیش کمار کرپوری ٹھاکر کے نظریات کے برعکس کام کررہے ہیں۔ ان قائدین نے کانگریس سے ہاتھ ملا کر سوشلسٹ لیڈر کی توہین کی ہے جس کے خلاف کرپوری ٹھاکر نے اپنی ساری زندگی مقابلہ کیا ہے۔ اقتدار کے حصول کیلئے یہ قائدین کانگریس کی مدد لے رہے ہیں۔ ایسے میں ان دونوں (لالو پرساد اور نتیش کمار) کو آنجہانی کرپوری ٹھاکر کا نام لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ امیت شاہ یہاں منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہار میں اس سال کے اواخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی بی جے پی شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور یہ انتخابات علاقائی پارٹیوں کے لئے کڑی آزمائش ثابت ہوں گے کیونکہ یہ پارٹیاں بی جے پی کے خلاف گروپ بندی کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ بی جے پی نے اس ریاست سے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست میں بی جے پی کی وجئے رتھ زبردست رفتار سے آگے بڑھے گی۔ امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ نتیش کمار کے خواہشوں کا احترام کیا اور انہیں بہار کا چیف منسٹر بنایا گیا تاکہ اقتدار سے لالو پرساد یادو اور کانگریس کو دور رکھا جاسکے لیکن نتیش کمار نے بہار کے عوام کی پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا۔ بی جے پی ریاست بہار کو تیزی سے ترقی دینے کی خواہاں ہے۔ ریاست میں این ڈی اے حکومت کے تحت بہار سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT