Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / نتیش کمار کیخلاف سپریم کورٹ میں پی آئی ایل خارج

نتیش کمار کیخلاف سپریم کورٹ میں پی آئی ایل خارج

نئی دہلی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو ایم ایل سی کی حیثیت سے نااہل قرار دینے کی استدعا کے ساتھ داخل کردہ درخواست مفاد عامہ (پی آئی ایل) کو خارج کردیا۔ یہ عرضی اِس بنیاد پر داخل کی گئی تھی کہ نتیش کمار نے مبینہ طور پر الیکشن کمیشن کو اِس حقیقت سے واقف نہیں کرایا کہ اُن کے خلاف ایک قتل کیس معرض التواء ہے۔ چیف جسٹس دیپک مصرا کی سربراہی والی بنچ نے چیف منسٹر کے حلفیہ بیان پر غور کیاکہ اُنھوں نے 2012 ء میں الیکشن کمیشن کو اِس فوجداری مقدمہ کے معرض التواء ہونے کے تعلق سے واقف کرایا تھا۔ جسٹس ایم اے کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ بھی اس بنچ میں شامل ہیں، جس نے کہاکہ ہمیں اِس پٹیشن میں کوئی خوبی نظر نہیں آئی۔ لہذا اِسے خارج کیا جاتا ہے۔ الیکشن کے قواعد کہتے ہیں کہ اُنھیں (نتیش کو) اس بات کا اعلان ٹرائیل کورٹ کی جانب سے کیس کا جائزہ لینے کے بعد کرنا چاہئے۔ چیف منسٹر کی کونسل نے عدالت کو مطلع کیاکہ ٹرائیل پر پٹنہ ہائیکورٹ نے حکم التواء جاری کیا ہے۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر کی طرف سے کوئی غیرقانونی باتوں کا ارتکاب نہیں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT