Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / نتیش کمار کی تقریب حلف برداری ممتا کو دعوت ، فاروق کی شرکت

نتیش کمار کی تقریب حلف برداری ممتا کو دعوت ، فاروق کی شرکت

جموں ؍ کولکتہ ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی پٹنہ میں 20 نومبر کو مقرر تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ نتیش کمار نے صدر نیشنل کانفرنس سے ٹیلیفون پر آج صبح شخصی طور پر ربط پیدا کرکے انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔ نیشنل  کانفرنس کے ایک ترجمان نے کہا کہ سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر نے دعوت قبول کرلی ہے۔ کولکتہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب نتیش کمار نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی سے بھی ربط پیدا کرکے انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کی خواہش کی۔ ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان ڈیریک او برائن نے کہا کہ نتیش کمار نے ہمارے چیف منسٹر ممتابنرجی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی اور انہوں نے یہ دعوت قبول کرلی۔ گذشتہ ہفتہ دونوں قائدین نے بہار کے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی۔ نتیش کمار نے ممتابنرجی کی بہار میں عظیم سیکولر اتحاد کو ان کی تائید پر اظہارتشکر کیا تھا جبکہ عظیم اتحاد بی جے پی کے خلاف جدوجہد کررہا تھا۔ ممتابنرجی نے نتیش کمار کو ٹوئٹر پر مبارکباد دی تھی اور بہار میں عطیم اتحاد کی کامیابی کو ’’عدم رواداری‘‘ کی شکست قرار دیا تھا۔ جے ڈی یو کی قیادت میں گذشتہ ہفتہ ممتابنرجی کی بی جے پی کے خلاف جدوجہد شروع کر رکھی ہے اور کہہ چکی ہیں کہ عام آدمی پارٹی اور ترنمول کانگریس ملک میں وفاقیت کو مستحکم کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ مخالف بی جے پی جذبہ کے تحت ہی ممتابنرجی نے بہار انتخابات میں عظیم سیکولر اتحادکی تائید بھی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT