Wednesday , October 17 2018
Home / سیاسیات / نتیش کمار کی تقریر کے دوران احتجاج

نتیش کمار کی تقریر کے دوران احتجاج

بٹیا (بہار ) ۔20 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار آج اُس وقت برہم ہوگئے جبکہ خواتین کے ایک گروپ نے جو محکمہ سے ہٹ کر کنٹراکٹ ملازمین پر مشتمل تھا ، اُن کی تقریر کے دوران بلند آواز سے اپنی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ نتیش کمار بہیتی ہروا مغربی چمپارن کے دورہ پر تھے جو مہاتما گاندھی کی ستیہ گرہ کیلئے مشہور ہے ۔ جس کی صدی تقاریب جاریہ سال منائی جارہی ہیں۔ نتیش کمار نے جیسے ہی اپنی تقریر کا آغاز مہاتما کی بہادرانہ جنگ برائے انڈیگو کاشت کار شروع کی ، اس میں خواتین کے ایک گروپ نے خلل پیدا کیا۔ نتیش کمار نے احتجاجیوں سے سوال کیا کہ کیا تم لوگوں کو شرم نہیں ہے ، تم ایک ایسے موقع پر نعرہ بازی کررہی ہو جبکہ چمپارن ستیہ گرہ کی صدی تقاریب منائی جارہی ہیں ۔ اگر تمہارا مطالبہ درست ہے تو مجھ سے اس جلسہ کے بعد ملاقات کرسکتی تھیں ۔ خواتین کے رویہ پر مجھے افسوس ہوتا ہے جو مجھ سے زیادہ خواتین کی بہ اختیاری کیلئے جدوجہد کرچکی ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ نعرہ بازی صرف ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کرنے کے مقصد سے ہے کہ اس کے نتیجہ میں میری تقریر میں خلل اندازی پیدا ہوئی ۔ بہار میں زہریلی شراب پینے سے حالیہ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے خواتین کی سرزنش کی اور کہاکہ تمہارا یہ دلیرانہ اقدام مکمل نشہ بندی کے خلاف سمجھا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT