Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / نتیش کمار کی شراب بندی پر نریندر مودی کا اظہار ستائش

نتیش کمار کی شراب بندی پر نریندر مودی کا اظہار ستائش

نوٹ بندی کو چیف منسٹر بہار کی حمایت کے بعد وزیراعظم بھی حق دوستی ادا کرنے میں آگے
پٹنہ۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی شراب بندی پالیسی کی زبردست ستائش کی ان پر شاباشی کی بارش کردی اور کہا کہ بہار میں شراب کے خلاف ایک تحریک شروع کرکے نتیش کمار نے شاندار کام کیا ہے۔ انہوں نے تمام سے اپیل کی کہ وہ اس شراب بندی کے عمل کو کامیاب بنائیں۔ چند ہفتوں قبل ہی چیف منسٹر بہار نے مودی کی نوٹ بندی کی حمایت کی تھی۔ اس کے جواب میں آج مودی نے حق دوستی ادا کردیا۔ وزیراعظم آج یہاں دسویں سکھ گروگویند سنگھ کی 350 پرکاش پروا تقریب کے اختتام پر منعقدہ جلسہ میں ایک ہی شہ نشین پر نتیش کمار کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے دل کی گہرائیوں سے نتیش کمار کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے شراب کے خلاف ایک کامیاب مہم شروع کی اور صرف نتیش کمار اور ایک پارٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اگر تمام سیاسی پارٹیاں مل کر سماجی تنظیموں اور شہریوں کے ساتھ اس مہم میں شامل ہوں تو یہ تحریک زبردست اثر پذیر ہوگی اور جن آندولن بن جائے گا۔ پورے ملک کے لئے بہار ایک مثالی ریاست ہوگی جہاں شراب پر امتناع کے لئے کامیاب عمل آوری ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ چیف منسٹر بہار نے ان سے درخواست کی تھی کہ ملک بھر میں شراب پر امتناع عائد کرنے کی کوشش کی جائے اور اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کریں۔ نتیش کمار حکومت نے بہار میں مکمل شراب بندی کو یقینی بنایا ہے۔ نتیش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ نریندر مودی نے چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے شراب پر امتناع عائد کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی اور یہ امتناع مغربی ریاست میں شب سے اب تک برقرار ہے۔ اگرچہ کہ نریندر مودی اور نتیش کمار کٹر سیاسی حریف ہیں، وزیراعظم نے چیف منسٹر بہار کی حال ہی میں یہ کہہ کر ستائش کی تھی کہ انہوں نے نوٹ بندی کی حمایت کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT