Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / نتیش کمار کی مودی اور امیت شاہ کو مبارکباد

نتیش کمار کی مودی اور امیت شاہ کو مبارکباد

پٹنہ 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کو گجرات اور ہماچل پردیش انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ جے ڈی یو صدر نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ جہاں کانگریس پارٹی گجرات میں بی جے پی کو شکست دینے کا عزم رکھتی تھی وہیں وہ خود ہماچل میں شکست کھا گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم اور بی جے پی کو گجرات اور ہماچل پردیش میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس چاہتی تھی کہ بی جے پی سے گجرات میں اقتدار چھین لے لیکن وہ ہماچل میں اپنا اقتدار خود بی جے پی سے ہار بیٹھی ہے ۔ نتیش کمار نے ہندی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نتیش کمار نے نریندر مودی اور امیت شاہ سے فون پر بات چیت کی ہے اور انہیں انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT