Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / نتیش کمار کی وزیراعظم مودی کی تقریب میں شرکت

نتیش کمار کی وزیراعظم مودی کی تقریب میں شرکت

نئی دہلی27مئی(سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر بہار و جنتادل (یونائیٹیڈ)کے صدر نتیش کمار آج وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ماریشس کے وزیراعظم پرویندر کمار جگناتھ کے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں شریک ہوئے ۔پٹنہ سے آج یہاں پہنچے نتیش  کمار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی نے اس دعوت میں شامل ہونے کے لئے انہیں مدعو کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ماریشس کے وزیراعظم بہار نژاد ہیں،اس وجہ سے بھی وہ اس دعوت میں شامل ہوئے ۔جے ڈی یو کے صدر وزیراعظم سے علیحدہ بات چیت بھی کریں گے جس میں گنگا ندی میں آلودگی اور گندگی کے مسئلے پر غور و خوض کا امکان ہے ۔نتیش  کمار اور وہاں کی سیاسی پارٹیاں بہار کی ترقی کے لئے خصوصی پیاکیج کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔نتیش کمار کے گزشتہ روز صدر کانگریس سونیا گاندھی کی جانب سے اپوزیشن پارٹیوں کیلئے منعقدہ ضیافت میں شامل نہ ہونے اور  مودی سے ملنے آج یہاں پہنچنے کے سلسلے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT