Sunday , May 27 2018
Home / سیاسیات / نتیش کمار گروپ اصل جنتادل یو : الیکشن کمیشن

نتیش کمار گروپ اصل جنتادل یو : الیکشن کمیشن

نئی دہلی 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شرد یادو کو ایک جھٹکا آج اس وقت لگا جب الیکشن کمیشن نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی قیادت والے گروپ کو ہی اصل جنتادل ( یونائیٹیڈ ) قرار دیا اور اسے پارٹی کے امتیازی نشان تیر کے استعمال کا مجاز قرار دیا ہے ۔ جنتادل یو بہار میں ریاستی پارٹی کی حیثیت سے مسلمہ ہے ۔ الیکشن کمیشن نے آج جاری کردہ اپنے حکمنامہ میں کہا ہے کہ نتیش کمار کی قیادت والے گروپ نے اکثریتی تائید کا مظاہرہ کیا ہے اور ایوان اسمبلی میں بھی اسے اکثریت حاصل ہے ۔ اس کے علاوہ قومی کونسل میں بھی اس گروپ کے حامی زیادہ تعداد میں ہیں۔ کمیشن نے اپنے حکمنامہ میں کہا ہے کہ ایسے میں یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ نتیش کمار کی قیادت والا گروپ ہی اصل جنتادل یو ہے ۔ نتیش کمار کی قیادت والے گروپ ہی کو پارٹی کے امتیازی نشان تیر کے استعمال کی اجازت رہے گی ۔ بہار میں نتیش کمار کی جانب سے عظیم اتحاد سے علیحدگی اور بی جے پی سے دوبارہ دوستی پر شرد یادو نے ان پر تنقید کرتے ہوئے اپنے گروپ کے اصل جنتادل ہونے کا دعوی کیا تھا تاہم اب الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف فیصلہ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT