Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / نتیش کو وزارت عظمی کا اہل قرار دینے پر آر جے ڈی معترض

نتیش کو وزارت عظمی کا اہل قرار دینے پر آر جے ڈی معترض

پٹنہ 17 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں برسر اقتدار اتحاد میں اختلافات کے اشارے دیتے ہوئے سینئر آر جے ڈی لیڈر رگھو ونش پرساد سنگھ نے آج جنتادل یو پر تنقید کی کہ اس نے چیف منسٹر نتیش کمار کو وزارت عظمی کا اہل قرار دیا ہے ۔ رگھو ونش پرساد سنگھ نے کہا کہ کیا جنتادل یو جو ایک چھوٹی جماعت ہے وہ سنجیدگی سے یہ سمجھتی ہے کہ نتیش کمار کو ملک کا وزیر اعظم بنایا جاسکتا ہے ؟ ۔ پارٹی نے نتیش کمار کو ابھی تک وزارت عظمی امیدوار کے طور پر پیش نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں 20 ایم پیز رکھتے ہوئے اپنے اپنے وزارت عظمی امیدواروں کو پیش کرنا شروع کردینگی تو کیا ہوگا ۔ اس سے سکیولر طاقتوں کے اتحاد میں رکاوٹ پیدا ہوگی اور یہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بھی بی جے پی کو فائدہ دے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اگر بی جے پی سے مقابلہ کرنا ہے تو تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کر اپنے وزارت عظمی امیدوار کا فیصلہ کرنا چاہئے ۔ جے ڈی یو کے قومی کونسل اجلاس میں نتیش کمار کو پارٹی کا صدر نامزد کردیا گیا تھا اور ان کے وسیع قومی رول پر زور دیا گیا تھا تاہم وزارت عظمی امیدوار نہیں بنایا گیا تھا ۔جے ڈی یو نے کہا تھا کہ نتیش کمار میں وزیر اعظم بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT