Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / نتیش کو ووٹ دینے بہار کے عوام سے کجریوال کی اپیل

نتیش کو ووٹ دینے بہار کے عوام سے کجریوال کی اپیل

نئی دہلی ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں کل تیسرے مرحلہ کی رائے دہی کے پیش نظر چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے ریاست کے عوام سے نتیش کمار کو اقتدار پر واپس لانے کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ بہار کے بھائیوں اور بہنوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ نتیش جی کو دوبارہ چیف منسٹر بنانے کیلئے ووٹ دیں۔ انتخابی مہم کے آغاز سے اروند کجریوال نے نتیش کمار کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ تاہم انہوں نے ریاست میں جنتادل (یو ) کیلئے انتخابی مہم نہیں چلائی۔

TOPPOPULARRECENT