Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / نتیش کی زیرصدارت کابینی اجلاس میں تیجسوی کی شرکت

نتیش کی زیرصدارت کابینی اجلاس میں تیجسوی کی شرکت

پٹنہ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی جانب سے تیجسوی کے خلاف ہوٹلوں کے لئے اراضی کے مقدمے میں ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی پرساد یادو نے آج کابینہ کے ایک اجلاس میں شرکت کی جس کی صدارت چیف منسٹر نتیش کمار کررہے تھے۔ جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے درمیان زبردست دولت حاصل کرنے کے تیجسوی پر الزام کے سلسلے میں تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ اِس صورتحال میں تیجسوی کی کابینی اجلاس میں شرکت سے کئی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کو جہاں کابینہ کا اجلاس منعقد ہورہا تھا ، داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT