Thursday , December 13 2018

نجران : حوثی میزائل کے ٹکڑے سے ہندوستانی کارکن زخمی

نجران۔یکم اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائل جسے فضامیں ہی تباہ کر دیا گیا تھا کے ٹکڑے سے ہندوستانی کارکن زخمی ہوا۔ ریجنل شہری دفاع کے ترجمان لیفٹینٹ عبدالخالق القحطانی نے مکہ اخبار کو بتایا کہ سعودی شاہی فضائیہ کی جانب سے ناکارہ بنائے جانے وال میزائل کے ٹکڑ ے سے ریجن میں مقیم ایک ہندوستانی کارکن زخمی ہو ا جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرکے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT