نجمہ ہپت اللہ کی آر ایس ایس سربراہ سے ملاقات

بھوبنیشور ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے آج آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے یہاں ملاقات کی اور تازہ رونما ہونے والی تبدیلیوں اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایک تقریب کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ میں نے موہن بھاگوت جی سے حالات حاضرہ اور مسائل پر بات چ

بھوبنیشور ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے آج آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے یہاں ملاقات کی اور تازہ رونما ہونے والی تبدیلیوں اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایک تقریب کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ میں نے موہن بھاگوت جی سے حالات حاضرہ اور مسائل پر بات چیت کی ہے ۔ ان سے پوچھا گیا کہ آیا انہوں نے اترپردیش میں حالیہ تبدیلی مذہب کے مسئلہ پر بات کی ہے تو کہا کہ آر ایس ایس سربراہ سے تازہ مسائل کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے ۔ نجمہ ہپت اللہ یہاں خصوصی طیارہ سے اوڈیسہ کے دارالحکومت پہونچی تھیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ بھاگوت سے نجمہ ہپت اللہ کے ملاقات کے وقت کوئی دوسرا شخص موجود نہیں تھا ۔ بی جے پی کا کوئی لیڈر ان کے ساتھ نہیں تھا موہن بھاگوت سے ان کی ملاقات مسلمانوں کے تبدیلی مذہب واقعہ کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT