Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / !نجم سیٹھی کو ہندوستانی ویزا جاری

!نجم سیٹھی کو ہندوستانی ویزا جاری

کراچی۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور میڈیا خدشہ ظاہر کررہا تھا کہ اپر یل میں کولکتہ میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو ہندوستانی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا تاہم آئی سی سی اور ہندوستانی حکومت کے درمیان خاموش رابطوں کے نتیجے میں حکومت نے نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو ہندوستان کے ویزے جاری کردیئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم عزیز سیٹھی نے ملائشیا کے شہر کوالالمپور روانگی سے قبل اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ 22 اپریل کو کولکتہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نجم سیٹھی آئی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویزے کا اجراء آئی سی سی کی ذمے داری تھی۔کراچی میں ویسٹ انڈیز کی سیریز کا کامیاب انعقاد یقینی طور پر اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔ پاکستان کو فوری طور پر کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں مل رہی لیکن ہم نے آئی سی سی کو بورڈ اجلاس کی میزبانی کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ آئی سی سی کا سالانہ اجلاس آئر لینڈ میں جون میں ہوگا اس کے بعد اکتوبرکا اجلاس ویسٹ انڈیز میں ہوگا امکان ہیکہ آئندہ سال آئی سی سی بورڈ اجلاس میزبانی پاکستان کو ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT