Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / نجیب احمد مقدمہ : پالیگراف ٹسٹ کیلئے ہائیکورٹ کی ہدایت

نجیب احمد مقدمہ : پالیگراف ٹسٹ کیلئے ہائیکورٹ کی ہدایت

نئی دہلی 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج کہاکہ اِس نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ نجیب احمد کیس میں تحقیقات کے دیگر طریقے جیسے پالیگراف ٹسٹ اختیار کئے جائیں۔ جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب علم نجیب کے بارے میں ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ اِس لئے لاپتہ طالب علم سے تعلق رکھنے والے افراد کا پالیگراف ٹسٹ لیا جاسکتا ہے۔ نجیب اکٹوبر 2016 ء سے لاپتہ ہے اور اُس کے بارے میں سراغ ہنوز نہیں مل سکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT