Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / نجیب احمد کیس ‘ لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ پر 27 مارچ کو فیصلہ

نجیب احمد کیس ‘ لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ پر 27 مارچ کو فیصلہ

نئی دہلی 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج کہا کہ جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد سے متعلق کیس میں جے این یو کے نو طلبا کے لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ کروانے پولیس کی درخواست پر 27 مارچ کو فیصلہ سنائے گی ۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سومیت داس ‘ اس مسئلہ پر آج حکمنامہ جاری کرنے والے تھے تاہم انہوں نے اس پر فیصلہ موخر کردیا اور کہا کہ ابھی یہ حکمنامہ تیار نہیں ہوا ہے ۔ عدالت نے 15 مارچ کو اپنا حکمنامہ محفوظ کرلیا تھا جب طلبا کی جانب سے پیش ہوئے وکیل نے کہا تھا کہ لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ غیر دستوری اور غیر قانونی ہوگا اگر اسے طلبا کی رضامندی سے نہ کیا جائے ۔ نو طلبا کو اس کیس میں مشتبہ بنایا گیا ہے اور انہوں نے عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے انہیں کرائم برانچ کی جانب سے لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ کروانے سے متعلق موصولہ نوٹس کو چیلنج کیا ہے ۔ عدالت میں فریقین کے دلائل کی سماعت ہوچکی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT