Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / نجیب رزاق کا جیل جانا یقینی: انور ابراہیم

نجیب رزاق کا جیل جانا یقینی: انور ابراہیم

کوالالمپور ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کے سابق اپوزیشن قائد انور ابراہیم جنہیں حال ہی میں جیل سے رہا کیا گیا ہے انہوں نے رہا ہوتے ہی اب سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے بارے میں یہ کہنا شروع کردیا ہیکہ رزاق نے جس طرح کروڑہا ڈالرس کی بدعنوانی کا ارتکاب کیا ہے اس کیلئے ان کا (رزاق) جیل جانا اب طئے ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ (انور) جلد ہی پارلیمنٹ میں واپسی کریں گے۔ انور ابراہیم کے بارے میں کہا جارہاہیکہ انہیں نجیب رزاق کی ایماء پر ہی جیل بھیجا گیا تھا۔ یاد رہیکہ انور ابراہیم کو شاہی معافی بھی مل چکی ہے اور اب وہ ایک آزاد شہری ہیں۔ 92 سالہ ملائشیائی وزیراعظم مہاترمحمد نے تو یہاں تک کہہ دیا ہیکہ وہ صرف دو سال تک ہی وزیراعظم رہیں گے اور اس کے بعد امکان ہیکہ یہ ذمہ داری انور ابراہیم کو سونپ دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT