Sunday , August 19 2018
Home / سیاسیات / ندّا کو وزارت صحت دینے پر عام آدمی پارٹی کی تنقید

ندّا کو وزارت صحت دینے پر عام آدمی پارٹی کی تنقید

نئی دہلی۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج نریندر مودی حکومت پر جے پی ندا کو مرکزی وزیر صحت مقرر کرنے کی بناء پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہی چیف ویجیلنس آفیسر، ایمس کے عہدہ سے تنازعات کی بناء پر برطرف کئے جانے کے ذمہ دار تھے۔ جے پی ندا نے سنجیو چترویدی کا ایمس سے تبادلہ کیا تھا اور انہیں اب وزیر صحت بنا دیا گیا ہے۔ مودی جی ایمس سے ندا کے ذریعہ کرپشن کا کیسے خاتمہ کرسکیں گے۔ اروند کجریوال نے اپنے ٹوئٹر پر یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ندا کو چیف ویجیلنس آفیسر کے عہدہ سے اگست میں برطرف کردیا گیا تھا ۔ چترویدی کو ندا کے دباؤ کی بناء پر اس وقت کے وزیر صحت ہرش وردھن نے برطرف کیا تھا۔ ندا ، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے ایم پی ہیں۔ انہیں حالیہ ردو بدل مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود مقرر کیا گیا ہے۔ منیش سیسوڈیا نے کہا کہ ان کے تقرر سے ایمس میں کرپشن میں اضافہ ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT