Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ندیم اورسراج کی شاندار بولنگ، نیوزی لینڈ اے 147 رنز پر ڈھیر

ندیم اورسراج کی شاندار بولنگ، نیوزی لینڈ اے 147 رنز پر ڈھیر

وجے واڑہ۔23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز ندیم اور لیگ اسپنر کرن شرما نے شاندار بولنگ کے ذریعہ نہ صرف فی کس چار وکٹ حاصل کئے بلکہ نیوزی لینڈ اے کو چار روزہ غیرتسلیم شدہ ٹسٹ کے پہلے دن آج 147 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ہندوستان اے نے اس کے جواب میں دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ کے نقصان پر 71 رن بنالئے ہیں اور ابھی وہ نیوزی لینڈ اے کے اسکور سے 76 رن پیچھے ہے ۔ ندیم نے 23 اوورس میں11 میڈن کے ساتھ 39 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستان اے ٹیم میں آل راؤنڈر کے گوتم کی جگہ آخری وقت میں شامل کیے گئے کرن نے20 اوورس میں 58 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج کو 30 رنز پر دو وکٹ ملے ۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھی شروعات کی اور اس کے اوپنرس نے پہلی وکٹ کیلئے72 رنز کی ساجھیداری کی۔ ندیم نے جارج ورکر (33) کو آوٹ کرکے رفاقت کو توڑا ۔ اس ساجھیداری کے ٹوٹتے ہی نیوزی لینڈ اے کی ٹیم کو سمیٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ندیم اور سراج نے نیوزی لینڈ اے کے ٹاپ آرڈر کو نمٹایا جبکہ کرن نے نچلی صف کے چار بیٹسمینوںکو اپنا شکار بنایا۔ہندوستان اے نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لئے 50 رنز بنائے لیکن اس کے بعد لیگ اسپنر ایش سودھی نے پریانک پانچال (14) اور سدیپ چٹرجی (1) کوپویلین بھیجا۔اوپنرروی کمار سمرتھ نے جم کر کھیلتے ہوئے 75 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے اور وہ کپتان کرون نائر (ناٹ آوٹ 7) کے ساتھ کیریز پر موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT