Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ندیم کی شاندار بولنگ ،نیوزی لینڈ کو شکست

ندیم کی شاندار بولنگ ،نیوزی لینڈ کو شکست

ممبئی ۔17 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ہندوستانی دورہ مایوس کن شروع ہوا ہے جیسا کہ اسے آج یہاں کھیلے گئے انڈین بورڈ پریسیڈنٹ الیون کے خلاف اسپنر شہباز ندیم کی شاندار بولنگ کی وجہ سے 30 رنز کی شکست ہوئی ۔ کامیابی کیلئے 296 رنز کا تعاقب کررہی نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف اسپنر ندیم نے 10 اوورس میں 41 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جئے دیو اُنڈکٹ نے 8.4 اوورس میں 62 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ مہمان ٹیم کیلئے لیتھم نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے جس کیلئے انھوں نے 63 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگز میں انھوں نے 7 چوکے لگائے ۔ مارٹن گپٹل (22) ، مونرو (26)، کپتان کین ولیمسن (47) ، راس ٹیلر (34) اور سنٹنر (26) نے بہتر شروعات کو ایک ایسی بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کرپائے جو ٹیم کو کامیابی دلواتے ہوئے ہندوستان کے خلاف ونڈے سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے اعتماد کو بلند کرسکے۔ قبل ازیں میزبان ٹیم نے کے ایل راہول (68) اور نیر (78) کی نصف سنچریوں کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز اسکور کئے ۔ ٹرینٹ بولٹ نے 38رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT