Thursday , May 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ندیوں کی صفائی کیلئے مہاراشٹرا کے نوجوانوں کی سیکل یاترا

ندیوں کی صفائی کیلئے مہاراشٹرا کے نوجوانوں کی سیکل یاترا

کوسگی ۔ 19 ڈسمبر ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیش کے ندیوں کو صاف کرکے انہیں بچانے کیلئے مہاراشٹرا کے نوجوانوں نے سیکل یاترا نکالا یہ یاترا کوسگی کے ویویکانندا چوراستہ پر جب پہونچی تو اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریالی فار ریورس آرگنائزیشن سوسائٹی کی جانب سے مہاراشٹرا لاتور ضلع وودگیر سے 20 نوجوانوں نے اس ماہ کی 16 تاریخ سے سیکل یاترا کاآغاز کیا اور کہاکہ ندیوں میں پانی صاف نہ ہونے کی وجہ سے اطراف و اکناف کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں انھیں ندیوں کا آلودہ ہونے سے بچاکر صاف کیا جائے تو عوام کو بیماریوں سے اور فصلوں کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ مزید کہا کہ یہ سیکل یاترا گزشتہ بارہ سال سے ہر سال کررہے ہیں یہ یاترا وودگیر سے ترپتی ہوتے ہوئے رامیشورم تک جملہ 1580 کلومیٹر فاصلہ طئے کریںگے ۔ 31 ڈسمبر کو رامیشورم پہنچے گا ۔ وودگیر سیکل کلب صدر ووم پرکاش ، آنند ، تیجوس ، بالاجی ، انیرودھ ، ایوش موجود تھے ۔

 

ٹی آر ایس میں مختلف افراد کی شمولیت
یلاریڈی ۔ 19 ڈسمبر ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے علاقہ لکشمی پور سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر یڈی کی موجودگی میں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر لکشماپور موضع کے سابق سرپنچ رکووا کے ساتھ 50 مختلف قائدین و ارکان ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر گنگادھر ، منڈل پریشد رکن رویندر گوڑ ، سرپنچ بالراج ، ٹی آر ایس یلاریڈی منڈل صدر ودیاساگر اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT