Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ندیوں کے تحفظ کیلئے ملک گیر ریلی کی جمعرات کو حیدرآباد آمد

ندیوں کے تحفظ کیلئے ملک گیر ریلی کی جمعرات کو حیدرآباد آمد

شعور بیداری کیلئے کنیا کماری تا ہمالیہ ایشافاؤنڈیشن کا مارچ‘شہریوںسے شرکت کی اپیل
حیدرآباد ۔11ستمبر ( سیاست نیوز) ملک میں انسانی ترقی کے سبب قدرتی ماحول متاثر ہوا ہے جس کے نتیجہ میں سرچشمہ زندگی سمجھی جانی والی ندیاں آبی آلودگی اور گندگی میں اضافہ کے ساتھ اپنے خاتمہ کے دہانے پر پہنچ رہی ہیں ۔ کئی سدا بہار بڑی ندیاں اب برساتی نالوں میں تبدیل ہوتی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں موسم برسات کے دوروان سیلاب اور دیگر موسموں میں قحط و خشک سالی جیسے حالات پیدا ہورہے ہیں ۔ جنگلاتی رقبہ گھٹ رہا ہے اور جنگلی جانوروں کی بقاء کو خطرہ لاحق ہوتا جارہا ہے ۔ اس تشویشناک صورتحال کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایک سرکردہ غیر سرکاری تنظیم ایشافاؤنڈیشن نے ’’ہندوستان کی خطہ زندگی دریاؤں کیلئے ریلی ‘‘ سے موسوم ایک منفرد ملک گیر مہم کا 3ستمبر سے کوئمبتور میں آغاز کیا ۔ کنیا کماری سے ہمالیہ تک منظم کی جانے والی اس عظیم ریلی میں ایشیاء فانڈیشن کے بانی سدگرو بھی شخصی طور پر حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد عوام میں دریاؤں کے تحفظ کیلئے شعور بیدار کرنا ہے ۔ یہ ریلی براہ کنیا کماری ‘ تھروننتاپورم ‘ موورائی ‘ تریچورا پلی ‘ پیڈوچری ‘ میسورو ‘ بنگلورو ‘ چینائی ‘ 13ستمبر کو آندھرارپردیش دارالحکومت امراوتی پہنچے گیاور 14ستمبر کو حیدرآباد پہنچے گی جس میں کثیر تعداد میں شرکت کے لئے اس عظیم و تاریخی شہر کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے ۔ ایشافاؤنڈیشن کے اس مہم کے ضمن میں ایک معلوماتی بروچر جاری کیا ہے جس میں یہ چونکا دینے والا انکشاف کیا گیا ہے کہ کئی بڑی ندیاں اب موسمی برساتی نالوں میں تبدیل ہوگئی ہیں جو موسم برسات میں لبریز ہوجاتی ہیں اور باقی مہینوں میں پانی کی سطح اوپر نہیں رہتی ۔ چھوٹی ندیاں پہلے ہی صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہے جس کے نتیجہ میں 25فیصد ہندوستان صحرا میں تبدیل ہورہا ہے ۔ 15سال بعد ہمیں اپنی ضروریات کے مقابلے صرف 50فیصد پانی دستیاب ہوگا ۔ گنگا دنیا کی سنگین خطرہ سے دوچار دریاؤں میں شامل ہے ۔ کرشنا کے پانی کے بہاؤ میں 40فیصد اور نرمدا میں پانی کے بہاؤ میں 60فیصد کمی ہوئی ہے ۔ اب بھی ملک کے 32 بڑے شہروں کے منجملہ 22شہروں میں پانی کی قلت ہے ۔ ریلی میں شرکت ‘ رجسٹریشن اور معلومات کیلئے 9442504720 ‘ 9442504724 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ [email protected]پر بھی سہولت دستیاب ہے ۔منتظمین نے کہا ہے کہ دریاؤں کے تحفظ کیلئے جاری اس عظیم انسانی خدمت کی تائیدو حمایت کے اظہار کیلئے 8000980009پر مسڈکال بھی دیا جاسکتاہے ۔

TOPPOPULARRECENT