ندی میں غرق طلبہ کو تلنگانہ اسمبلی میں خراج، تعزیتی قرارداد منظور

پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کا اعلان، چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کا بیان

پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کا اعلان، چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ 14 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون سازاسمبلی میں تفریحی پروگرام پر روانہ ہوکر ہماچل پردیش کی بیاس ندی کے بہاؤ میں غرق ہوجانے والے وی این آر انجینئرنگ کالج کے مہلوک طلباء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا اور تعزیتی قرارداد منظور کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی منائی گئی اور ساتھ ہی ساتھ اس موقع پر چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے فی مہلوک کے افراد خاندان کو 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء دینے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں ایوان میں چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ہماچل پردیش کی بیاس ندی میں وی این آر کالج آف انجینئرنگ طلباء کے پیش آئے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی اور کہا کہ پیش آئے اس سانحہ کی جوں ہی 8 جون کی شب انہیں اطلاع موصول ہوئی فوری طور پر ریاستی وزیرداخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو راحت کاری اقدامات کیلئے ہماچل پردیش روانہ کردیا گیا اور فوری طور پر چیف منسٹر ہماچل پردیش مسٹر ویربھدرا سنگھ سے ٹیلیفون پر ربط پیدا کرکے بات چیت کی اور فوری طور پر ان طلباء کیلئے راحت کاری اقدامات کرنے کی پرزور خواہش کی۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے انجام دیئے گئے مختلف راحت کاری اقدامات کی تفصیلات سے ایوان کو واقف کروایا اور کہا کہ وزیرداخلہ مسٹر نرسمہا ریڈی اور اعلیٰ عہدیدار ابھی بھی ہماچل پردیش کے مقام کلومنالی، منڈی میں ہی قیام کرتے ہوئے نعشوں کو برآمد کرنے اور دستاب ہوئیں نعشوں کو وہاں سے حیدرآباد روانہ کرنے کے اقدامات کررہے ہیں۔ بہرصورت ہماچل پردیش میں پیش آئے واقعہ پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے مہلوکین کے افراد خاندان کو مذکورہ ایکس گریشیاء رقومات کا اعلان کیا اور مہلوک طلباء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تعزیتی قرارداد منظور کی اور پھر دومنٹ کی ایوان میں خاموشی منائی گئی۔
ں۔

TOPPOPULARRECENT