Sunday , October 21 2018
Home / ہندوستان / ’نربھئے ‘ میزائل کا تجربہ : ڈی آر ڈی او

’نربھئے ‘ میزائل کا تجربہ : ڈی آر ڈی او

بالاسور (اُڈیشہ)۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج اپنے دیسی ساختہ طویل رینج والے سب سانک کروز میزائل ’نربھئے‘ کا تجربہ کیا، جو 300 کیلو تک کے وارہیڈس لے جاسکتا ہے۔ یہ تجربہ ساحل اڈیشہ کے پاس چاندی پور کے ٹسٹ رینج سے کیا گیا۔ اندرون ملک تیار کردہ میزائل سسٹم کی یہ پانچویں تجرباتی مشق ہوئی۔ دفاع کے سائنس دانوں کو اس مرتبہ نقص سے پاک آزمائش کی اُمید ہے۔ 2013ء میں پہلے تجربہ کے بعد سے چار تجربات میں صرف ایک تجربہ ہی کامیاب رہا تھا۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کروز میزائل یہاں سے قریب چاندی پور کے انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج کے لانچ کامپلیکس۔3 سے صبح 11:20 بجے داغا گیا۔ ڈی آر ڈی او کے ایک سائنس داں نے میزائل لانچ کئے جانے کے فوری بعد کہا کہ اس ٹرائیل کے ابتدائی اہم آپریشنس کامیاب ہیں، اور یہ درست سمت میں آگے بڑھا ہے۔ تفصیلی تجزیہ کیلئے ٹریکنگ سسٹم سے ڈاٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT