Tuesday , December 11 2018

نربھئے پر بی بی سی دستاویزی فلم پر امتناع غیرضروری

فی الفور اجازت دینے ایڈیٹرس گلڈ کا حکومت سے مطالبہ

فی الفور اجازت دینے ایڈیٹرس گلڈ کا حکومت سے مطالبہ
نئی دہلی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے آج حکومت سے اپیل کی کہ بی بی سی کی اس دستاویزی فلم پر عائد امتناع برخاست کردیا جائے جس میں 2012ء کے دوران نربھیاکی بہیمانہ اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے واقعات شامل کئے گئے ہیں‘‘ اور کہا کہ دستاویزی فلم پر امتناع مکمل طور پر غیرمنصفانہ ہے۔ گلڈ نے کہا کہ بی بی سی کی دستاویزی فلم ’’اسٹوری ویل : انڈیا ئزڈائر‘‘ میں دراصل اپنی بیٹی کے ساتھ ہوئی وحشیانہ حرکت پر اس کے خاندان کی ہمت و حوصلے، حساسیت اور آزادانہ طرزفکر اجاگر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں بشمول وکلاء، تعلیمیافتہ افراد خود مجرمین میں خواتین کے تئیں جاری انتہائی شرمناک رویہ بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہیکہ ان (حکومت) کا استدلال ہیکہ یہ ’’انصاف اور امن عامہ کے مفادات کے تحت امتناع عائد کیا گیا ہے کیونکہ اس سے خواتین میں خوف اور عام صورتحال میں کشیدگی ہوگی نیز مجرمین اپنے موقف کو شدید بیان کرنے کیلئے میڈیا کا استعمال کرسکتے ہیں اور زیردوران مقدمہ میں اپیل کرسکتے ہیں‘‘ لیکن یہ محض ایک خیال ہے۔

TOPPOPULARRECENT