Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نرساپور میں آج جلسہ تکمیل حفظ قرآن و تقسیم اسناد

نرساپور میں آج جلسہ تکمیل حفظ قرآن و تقسیم اسناد

نرساپور 13 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدرسہ مفتاح العلوم نرساپور میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و تقسیم اسناد و دستاربندی 6 شعبان المعظم مطابق 14 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام احاطہ مدرسہ مفتاح العلوم منعقد ہوگا۔ اس جلسہ کی صدارت حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کریں گے۔ مہمان خصوصی مولانا حافظ محمد عبدالقوی ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد، مولانا مفتی محمد شفیع الدین ندوی نقشبندی خلیفہ مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی، مولانا مفتی ابوبکر جابر قاسمی استاد مدرسہ خیرالمدارس بورا بنڈہ حیدرآباد ہوں گے۔ اس موقع پر حافظ محمد امتیاز ولد محمد غوث ، حافظ محمد اعجاز علی ولد محمد اشرف علی ، حافظ مرزا امیر بیگ ولد مرزا صادق بیگ ، حافظ محمد اشفاق ولد محمد اسماعیل ، حافظ محمد رحمت خان ولد محمد احمد خان کی دستار بندی عمل میں آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT