Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نرساپور میں سیٹلائیٹ بس ڈپو کا قیام

نرساپور میں سیٹلائیٹ بس ڈپو کا قیام

سنگاریڈی۔ 2؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ حلقہ اسمبلی نرساپور مستقر پر بہت جلد سیٹلائیٹ بس ڈپو کے قیام کی سعی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر فلاح و بہبود خواتین و اطفال سنیتا لکشما ریڈی نے نرساپور کے بس اسٹانڈ احاطہ میں 40 لاکھ روپئے لاگتی بس اسٹانڈ کے توسیعی کاموں کے سنگ بنیاد تقریب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ نرساپور بس اسٹان

سنگاریڈی۔ 2؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ حلقہ اسمبلی نرساپور مستقر پر بہت جلد سیٹلائیٹ بس ڈپو کے قیام کی سعی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر فلاح و بہبود خواتین و اطفال سنیتا لکشما ریڈی نے نرساپور کے بس اسٹانڈ احاطہ میں 40 لاکھ روپئے لاگتی بس اسٹانڈ کے توسیعی کاموں کے سنگ بنیاد تقریب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ نرساپور بس اسٹانڈ کی توسیع کے لئے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ بوتسا ستیہ نارائنا سے نمائندگی کرتے ہوئے فنڈس کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے۔ سابق میں ریاستی وزیر سنیتا لکشما ریڈی کی جانب سے کئے گئے وعدے نرساپور میں سیٹلائیٹ بس ڈپو کے قیام سے متعلق انھوں نے کہا کہ اس خصوص میں وزیر ٹرانسپورٹ بوتسا ستیہ نارائنا سے بات چیت کی گئی، جس پر وزیر ٹرانسپورٹ نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد نرساپور میں سیٹلائیٹ بس ڈپو کے قیام کے لئے اقدامات کا تیقن دیا۔ ریاستی وزیر سنیتا لکشما ریڈی نے عوام کے لئے آمد و رفت کے مسائل کو دیکھتے ہوئے آر ٹی سی عہدیداروں سے خواہش کی کہ بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے

تاکہ عوام، تاجر پیشہ افراد، ملازمین اور طلباء و طالبات کو آمد و رفت میں آسانی ہوسکے۔ انھوں نے نرساپور بس اسٹانڈ میں نائیٹ ہالٹ بسوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے صبح کی اولین ساعتوں میں ہی تمام مواضعات تک بسوں کی آمد و رفت کو یقینی بنانے آر ٹی سی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس موقع پر آر ٹی سی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کوٹیشور راؤ، آر ایم وینکٹیشور راؤ، مقامی سرپنچ وینکٹ رمنا راؤ، آر ٹی سی سی ٹی ایم بی وی راجو، ڈپو منیجر ایم بی راجو اور دیگر موجود تھے۔ نرساپور مقامی ایلنکی ڈگری کالج کے این ایس ایس طلباء کے وفد کے ہمراہ ریاستی وزیر نے نرساپور ٹاؤن کے وارڈ نمبر 3 میں کلین اینڈ گرین پروگرام کا آغاز کیا۔ بعد ازاں ریاستی وزیر سنیتا لکشما ریڈی نے کوڑی پلی منڈل مستقر پر 15 لاکھ روپئے لاگتی ملک چلنگ سنٹر کا افتتاح کیا اور اسی طرح 15 لاکھ روپئے لاگتی شاپنگ کامپلکس کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے کہا کہ باغی امیدوار میدان میں رہنے کے باوجود کانگریس پارٹی راجیہ سبھا کی تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ اس موقع پر اے پی ڈائری ڈی ڈی کامیش موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT