Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نرسا پورکے قریب مکمل لال رنگ کے آم کی پیداوار

نرسا پورکے قریب مکمل لال رنگ کے آم کی پیداوار

شیخ جلال الدین کا کارنامہ، ضلع کلکٹر رونالڈ روز کی ستائش
سنگاریڈی۔/11مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے نرسا پور کے جنگلاتی علاقہ میں واقع ایک نرسری میں لال رنگ کے آم کی پیداوار ہورہی ہے ۔ واضح رہے کہ پھلوں کے بادشاہ آم کا نام آتے ہی ہرے یا پیلے رنگ کے آم ذہن میں آتے ہیں لیکن نرسا پور کے ایک کاشتکار و نرسری کے مالک شیخ جلال الدین نے صرف دیڑھ سال کے عرصہ میں۔ مکمل لال رنگ کے آم کی فصل اُگاتے ہوئے اس آم کو ضلع کلکٹر میدک مسٹر رونالڈ روز کو جدید کلکٹریٹ آفس سنگاریڈی پہنچ کر پیش کیا ۔ ضلع کلکٹر رونالڈ روز نے مکمل لال رنگ کے آم کو میڈیا کے نمائندوں کے روبرو پیش کرتے ہوئے اس کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ نرسی کے مالک شیخ جلال الدین نے بتایا کہ قبل ازیں اس نئے قسم کے لال آم کی محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے جانچ بھی کروائی جاچکی ہے۔ سال 2011 سے نرسا پور کے قریب میں 6 ایکر اراضی پر جملہ 720 لال رنگ کے آموں کے پودے لگائے گئے جو آج ایک پھل دار درختوں کی شکل میں موجود ہیں۔ گزشتہ چار سال کے عرصہ میں 12فیٹ اونچے آم کے درخت 400 تا 500 مکمل لال رنگ کے آموں کی پیداوار ہورہی ہے۔ حکومت کی جانب سے مدد حاصل ہونے پر سبسیڈی پر اس مکمل لال رنگ کے آموں کے پودوں کی فراہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ یاسمین باشاہ پراجکٹ آفیسر ایس ایس اے ضلع میدک و دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT