Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نرسا پور میں ٹیلرنگ سنٹر کا جلسہ تقسیم اسنادات

نرسا پور میں ٹیلرنگ سنٹر کا جلسہ تقسیم اسنادات

سنگاریڈی 21 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکریٹری ٹیلرنگ سنٹر جمعیت العلماء نرسا پور جناب علی احمد سیٹھ کی اطلاع کے بموجب 23 جون پیر صبح 10 بجے ناز فنکشن ہال قاضی محلہ نرسا پور میں جمعیت العلماء ٹیلرنگ سنٹر نرسا پور کے زیر اہتمام ایک جلسہ تقسیم اسناد زیر صدارت مولانا قاضی محمد سمیع الدین قاسمی صدر جمعیۃ العلماء ضلع میدک منعقد ہوگا جس میں مو

سنگاریڈی 21 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکریٹری ٹیلرنگ سنٹر جمعیت العلماء نرسا پور جناب علی احمد سیٹھ کی اطلاع کے بموجب 23 جون پیر صبح 10 بجے ناز فنکشن ہال قاضی محلہ نرسا پور میں جمعیت العلماء ٹیلرنگ سنٹر نرسا پور کے زیر اہتمام ایک جلسہ تقسیم اسناد زیر صدارت مولانا قاضی محمد سمیع الدین قاسمی صدر جمعیۃ العلماء ضلع میدک منعقد ہوگا جس میں مولاناا حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی و صدر جمعیۃ العلماء ریاست تلنگاہنو آندھرا پردیش اور سرپرست ٹیلرنگ سنٹر نرسا پور برائے طالبات و خواتین بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ضلع میدک کے علمائے اکرام اور سیاسی قائدین کے خطابات ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ جلسہ تقسیم اسناد میں گذشتہ سالوں کے تربیت یافتہ 4 بیاچس کے 125 طالبات و خواتین کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے ۔ محمد عظیم الدین ، محمد نعیم الدین ،مرزا نعیم بیگ اور محمد پاشاہ اراکین نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں جلسہ میں شرکت کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT