Friday , April 20 2018
Home / جرائم و حادثات / نرسری کا طالب علم اسکول کے سمپ میں گرکر ہلاک

نرسری کا طالب علم اسکول کے سمپ میں گرکر ہلاک

حیدرآباد 14 نومبر (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ ملکاجگری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 3 سالہ شیوا رچیت نامی کمسن لڑکا اسکول کے واٹر سمپ میں گرکر فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب اسکولس میں یوم اطفال منایا جارہا تھا۔ اس دوران ملکاجگیری کے بچپن اسکول میں پیش آئے اس واقعہ سے اسکول میں غم کی لہر دوڑ گئی اور آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پیدا ہوگئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اطلاع کے فوری بعد کمسن طالب علم کے والدین اور رشتہ داروں کے علاوہ مقامی عوام کی کثیر تعداد اسکول پر جمع ہوگئی اور احتجاج کیا۔ متوفی کے رشتہ داروں نے پولیس پر اسکول انتظامیہ کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا۔ تین سالہ رجیت معمول کے مطابق اسکول پہونچا۔ اس علاقہ میں واٹر سپلائی کا دن ہونے کے سبب پانی کا سمپ کھلا چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس سمپ کی طرف کمسن نے توجہ نہیں دی اور اس میں گر پڑا۔ انتہائی افسوس اور اسکول انتظامیہ کی لاپرواہی یہ ہے کہ کمسن بچہ سمپ میں گرنے تک اور اس کے کافی وقت تک بھی کسی نے اس طرف نہیں دیکھا۔ اس سمپ میں اسکول بیاگ جو پانی کے اوپر آگیا تھا، بیاگ کو دیکھنے کے بعد انتظامیہ فوری حرکت میں آگیا جس کے بعد واٹر سمپ سے کمسن کی نعش برآمد ہوئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT