Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / نرسمہن کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

نرسمہن کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

نئی دہلی 4مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے آج آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے رسمی ملاقات کی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر نرسمہن نے مرکزی وزیر کے ساتھ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تفصیلات کا انکشاف نہیں ہوا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ گورنر نے مرکزی وزیر کو آندھرا پردیش کے سیاسی حالات اور ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ دونوں قائدین نے نکسل مخالف مہمات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔غور طلب ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں آندھرا پردیش میں حکمراں تیلگو دیشم پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کا ریاست کو خصوصی درجہ اور راحت کے مسئلہ پر احتجاج کررہے ہیں۔ بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے میں دونوں ایوانوں میں آندھرا پردیش کے کانگریس اور ٹی ڈی پی کے ممبران پارلیمنٹ نے احتجاج کیا تھا۔ کل سے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے ۔ اس تناظر میں دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT