Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نرسوبائی اور غوثیہ بیگم کو آسرا اسکیم سے پنشن کی اجرائی

نرسوبائی اور غوثیہ بیگم کو آسرا اسکیم سے پنشن کی اجرائی

ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی سے اظہار تشکر
حیدرآباد۔10اپریل(سیاست نیوز) امیر پیٹ کے ساکن نرسوبائی اور غوثیہ بیگم نے منسٹرس کوارٹرس پہنچ کر نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی سے ملاقات کی اور حکومت تلنگانہ کی معلنہ آسرا پنشن اسکیم کے تحت انہیںوظائف جاری کئے جانے پر اظہار تشکر کیا۔ قبل ازیں مذکورہ معمر خواتین نے امیر پیٹ علاقے میں آسر ا پنشن اسکیم کے تحت وظائف کی اجرائی کے متعلق انہیںنظر انداز کئے جانے پر الحاج محمد محمو دعلی سے نمائندگی کی تھی جس کے بعد متعلقہ عہدیداروں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے ان ضرورت مند خواتین کو وظائف جاری کرنے کے لئے جناب محمد محمو دعلی نے احکامات جاری کئے تھے جس کے اقدامات کرتے ہوئے مذکورہ خواتین کو وظائف کی اجرائی عمل میںلائی گئی ۔وظائف کی اجرائی سے خوش نرسوبائی اور غوثیہ بیگم نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی کے اس پرآشوب دور میںحکومت تلنگانہ کی جانب سے فراہم کئے جانے والے وظائف ریاست کے معمر افراد کے لئے راحت کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT