Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / نرسوں کی آئی ایس کی جانب سے زبردستی موصل منتقلی

نرسوں کی آئی ایس کی جانب سے زبردستی موصل منتقلی

نئی دہلی۔3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) عراقی شہر تکریت کے ہاسپٹل میں پھنسی ہوئی تمام ہندوستانی نرسوں کوآئی ایس (مملکت اِسلامیہ) کی جانب سے زبردستی منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ہندوستان مشکل صورتِ حال سے دوچار ہے اور ان تمام نرسوں کے بحفاظت تخلیہ کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ انہیں موصل لے جایا جارہا ہے۔ ان نرسوں کی نامعلوم مق

نئی دہلی۔3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) عراقی شہر تکریت کے ہاسپٹل میں پھنسی ہوئی تمام ہندوستانی نرسوں کوآئی ایس (مملکت اِسلامیہ) کی جانب سے زبردستی منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ہندوستان مشکل صورتِ حال سے دوچار ہے اور ان تمام نرسوں کے بحفاظت تخلیہ کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ انہیں موصل لے جایا جارہا ہے۔ ان نرسوں کی نامعلوم مقام منتقلی کی توثیق کرتے ہوئے وزارت ِ اُمور خارجہ کے ترجمان نے تاہم یہ کہا کہ تمام محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہاں موجود ثالثوں سے ہم مسلسل ربط رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نرسیس اپنی مرضی سے منتقل ہونے کے لئے تیار نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مشن نے ان تمام کو یہاں سے منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔ وزارتِ اُمور خارجہ نے بعض نرسوں کے معمولی زخمی ہونے کی توثیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بم دھماکہ نہیں تھا

لیکن بعض شیشے ٹوٹ گئے اور نرسیں بھی معمولی زخمی ہوئی ہیں۔ قبل ازیں یہ اطلاع ملی تھی کہ آئی ایس آئی ایس عسکریت پسندوں نے ایک دواخانہ کو دھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجہ میں کم از کم پانچ ہندوستانی نرسیں زخمی ہوگئی ہیں۔ کیرالا میں ان کے رشتہ داروں نے یہ بات بتائی ۔ تقریبا 15 دن سے 46 ہندوستانی نرسیں تکریت شہر میں ایک دواخانہ کی عمارت کے بیسمنٹ میں پناہ لی ہوئی ہیں۔ ایک نرس نے بتایا کہ ہم عسکریت پسندوں کی جانب سے وہاں سے منتقلی کی کوششوں کو قبول نہیں کر رہی ہیں لیکن اب ان کا لب و لہجہ بدلتا جا رہا ہے ۔ ہمارے پاس ان کے احکام کی تعمیل کے سوا کوئی اور راستہ نہیں رہ گیا ہے ۔ اس دوران چیف منسٹر کیرالا مسٹر اومین چنڈی نے دہلی میں وزیر خارجہ سشما سواراج سے ملاقات کی اور تکریت میں صورتحال کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بھی عراق میں پیش آنے والے واقعات پر ریاستی حکومت کی طرح فکرمند ہے۔

شام کے تیل کے ذخیرہ پر آئی ایس کا قبضہ
بیروت۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مملکت اِسلامی (آئی ایس)کے جنگجوؤں نے عراقی سرحد پر واقع شام کے ایک بڑے تیل کے ذخیرہ پر قبضہ کرلیا ہے اور جہاں حریف لڑائی سے دستبردار ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT