Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / نرس کی اجتماعی عصمت دری

نرس کی اجتماعی عصمت دری

غازی آباد 23ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے غازی آباد میں دو نوجوانوں نے کام سے واپس آرہی ایک نرس کی اجتماعی عصمت ریزی اور لوٹ مار کی۔پولیس نے بتایا کہ شیو وہار کالونی میں رہنے والی 25سالہ نرس راج نگر کے نرسنگ ہوم میں کام کرتی ہے۔ کل رات وہ جب نرسنگ ہوم سے اپنے گھر آرہی تھی اسی دوران دو نوجوانوں نے اسے روک کر لوٹ مار کرنے لگے ۔ نرس نے جب مزاحمت کی تو بدمعاش اسے گھسیٹ کر کھیت میں لے گئے اور اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ اس کے بعد بدمعاش اس کا بیگ، موبائل اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمین فرار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT