Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نرمل میں اردو میڈیم کی کئی طالبات ٹاپرس

نرمل میں اردو میڈیم کی کئی طالبات ٹاپرس

نرمل /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پنچ شیل کالج آف ایجوکیشنل گاجل پیٹ نرمل کے بی ایڈ اور ڈی ایڈ کے کالج ٹاپرس طلباء میں اسنادات تقسیم کئے گئے ۔ اس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالنوید کرسپانڈنٹ پنچ شیل کالج آف ایجوکیشن نے طلباء سے گذارش کی کہ وہ اپنی محنت و مشقت کو ہمیشہ ایسے ہی برقرار رکھیں ۔ مثالی معلم بنیں اور سماج میں اپنا ح

نرمل /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پنچ شیل کالج آف ایجوکیشنل گاجل پیٹ نرمل کے بی ایڈ اور ڈی ایڈ کے کالج ٹاپرس طلباء میں اسنادات تقسیم کئے گئے ۔ اس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالنوید کرسپانڈنٹ پنچ شیل کالج آف ایجوکیشن نے طلباء سے گذارش کی کہ وہ اپنی محنت و مشقت کو ہمیشہ ایسے ہی برقرار رکھیں ۔ مثالی معلم بنیں اور سماج میں اپنا حرکیاتی کردار ادا کریں اور تمام طلباء کیلئے اپنی نیک تمناں کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ آئندہ سال بی ایڈ میں یونیورسٹی ٹاپر آنے والے طلباء کو کالج کی جانب سے سونے کا تمغہ دیا جائے گا ۔ اس پروگرام کی کارروائی ایل گنگنا نے کی ۔ پروگرام میں بی ایڈ کالج ٹاپر آنے والے دو طالبات جن میں پہلے مقام پر نازیہ آفرین ( اردو میڈیم ) اور دوسرے مقام پر صوریہ خانم ( اردو میڈیم ) کو اسنادات دئے گئے اور ڈی ایڈ سال اول کے دو طالبات جن میں پہلے مقام پر شیرین فرح ( تلگو میڈیم ) اور دوسرے مقام پر فرح ناز ( اردو میڈیم ) کو اسنادات دئے گئے ۔ اس پروگرام میں کالج کے کرسپانڈنٹ ڈاکٹر عبدالنوید ، پرنسپل ، پوشٹی ، اساتذہ ایل گنگنا ، شیخ شبیر احمد ، سید اسلم ، محمد معین ،راجندر پرساد ، ستیش ریڈی ، وجئے کمار ، رویندر ، سوریش ، بوجنا ، قدسیہ آفرین ، سارہ فاطمہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT