نرمل میں سیرت النبیؐ کے عنوان پر مقابلے

نرمل ۔ 12 ۔ فبروری ( ذریعہ فیاکس ) الانصار ایجوکیشنل سوسائٹی نرمل کے زیراہتمام طالبات میں ایک ذوق و شوق بیدار کرنے کیلئے دسویں جماعت کی طالبات کیلئے عنوان ’’ سیرت طیبہ اور تعلقات غیرمسلمین ‘‘ اور انٹر میڈیٹ کی طالبات کیلئے ’’ حضرت ابو ایوب انصاری کے حالات زندگی اور دعوت و تبلیغ ہماری ذمہ داریاں دو عنوانات دیئے گئے ہیں دینی جامعا

نرمل ۔ 12 ۔ فبروری ( ذریعہ فیاکس ) الانصار ایجوکیشنل سوسائٹی نرمل کے زیراہتمام طالبات میں ایک ذوق و شوق بیدار کرنے کیلئے دسویں جماعت کی طالبات کیلئے عنوان ’’ سیرت طیبہ اور تعلقات غیرمسلمین ‘‘ اور انٹر میڈیٹ کی طالبات کیلئے ’’ حضرت ابو ایوب انصاری کے حالات زندگی اور دعوت و تبلیغ ہماری ذمہ داریاں دو عنوانات دیئے گئے ہیں دینی جامعات کی طالبات بھی اس میں حصہ لے سکتی ہیں ۔ یہ مقابلے 27 فبروری بروز جمعہ جامعہ عائشہ صدیقی للبنات میں منعقد ہوں گے ۔ دسویں جماعت کے طالبات جو کامیاب ہونگی تین انعامات دیئے جائیں گے ۔ اول 1000 ، دوم 800 ، سوم 500 اس طرح انٹر و ڈگری کے طالبات کو بھی یہ انعامات اول 1000 ، دوم 800 ، سوم 500 روپئے دیئے جائیں گے ۔ طالبات سے گذارش ہیکہ وہ ان دینی پروگراموں میں شرکت کریں ۔ اس سلسلہ میں مقابلے میں شرکت کرنے والی طالبات دفتر الانصار ایجوکیشنل اور جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات پر ربط پیدا کریں ۔ مولانا مفتی ریاض الدین انصاری القاسمی سے جامعہ میں اور محمد حبیب الدین آفس انچارج سے دفتر الانصار پر ربط پیدا کریں ۔ مزید تفصیلات 9908201786 ، 9390011115 پر کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT