Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نرمل میں شرعی عدالت کے عنوان پر آج جلسہ

نرمل میں شرعی عدالت کے عنوان پر آج جلسہ

نرمل۔24ڈسمبر ( ذریعہ فیکس ) مولانا امتیاز خان مفتاحی ‘ مولانا مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ و آندھرا کے ضلعی سطح پر سلسلہ وار شرعی عدالت کی اہمیت و ضرورت ( بالخصوص مسلم ماعشرہ میں ازدواجی اختلافات کے خاتمہ کیلئے جدوجہد) پر شعور بیدار کرنے کیلئے باضابطہ تحریک شروع کی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں ایک جلسہ بعنوان سیرت ا

نرمل۔24ڈسمبر ( ذریعہ فیکس ) مولانا امتیاز خان مفتاحی ‘ مولانا مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ و آندھرا کے ضلعی سطح پر سلسلہ وار شرعی عدالت کی اہمیت و ضرورت ( بالخصوص مسلم ماعشرہ میں ازدواجی اختلافات کے خاتمہ کیلئے جدوجہد) پر شعور بیدار کرنے کیلئے باضابطہ تحریک شروع کی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں ایک جلسہ بعنوان سیرت النبیﷺ اور شرعی عدالت کی اہمیت و ضرورت بتاریخ 25ڈسمبر 2014ء آج بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام جامع مسجد نرمل بصدارت مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ صاحب فرزند و جانشین حضرت مولانا عاقل صاحبؒ امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ہندوستان کے مشہور و معروف عالم ‘ کئی کتابوں کے مصنف‘ مفسر قرآن حضرت مولاناخالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ‘ مبلغ دعوت و تبلیغ مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد شرکت فرمائیں گے ۔ اس سے قبل بعد نماز ظہر جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات نرمل کی طالبہ کے تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر طالبات سے خطاب فرمائیں گے ۔ عامتہ المسلمین سے حواہش کی جاتی ہے کہ اکابر علماء کرام کے بیانات سے مستفید ہونے کیلئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں ۔

TOPPOPULARRECENT