Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نرمل میں محکمہ پولیس کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

نرمل میں محکمہ پولیس کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

نرمل۔/19اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امن و امان کی برقراری اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے محکمہ پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، کسی بھی علاقہ میں کوئی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس محکمہ ہمیشہ چوکس رہتا ہے۔ عید و تہوار کے باوجود عوام کے مسائل اور شکایتوں کی یکسوئی کیلئے اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر فرائض کو انجام دیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نرمل ضلع ایس پی وشنو ایس واریار(IPS) نے یوم شہیداں پولیس کے ضمن میں پولیس ہیڈکوارٹرس نرمل میں خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد کرنے کے بعد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہوئے شہید پولیس جوانوں کی خدمات کے اعتراف میں ہر سال 15 تا21اکٹوبر یوم شہیداں پولیس منایا جاتا ہے۔اسی تناظر میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ ضلع ایس پی نے بتایا کہ خون کا عطیہ انسانیت کی ایک بہترین خدمت کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر …… سب ڈیویژنل پولیس آفیسر منوہر ریڈی، سرکل انسپکٹر مسٹر ……

TOPPOPULARRECENT