نرمل میں ٹیلرنگ سنٹر کا قیام

نرمل ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : مستقر نرمل میں روزنامہ سیاست کی جانب سے لڑکیوں کے لیے ٹیلرنگ سنٹر قائم کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے نرمل دورہ کے موقع پر گلوبل ویلفیر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داروں نے انصار احمد ساحل صدر سوسائٹی کے ہمراہ جناب عامر علی خاں صاحب سے نمائن

نرمل ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : مستقر نرمل میں روزنامہ سیاست کی جانب سے لڑکیوں کے لیے ٹیلرنگ سنٹر قائم کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے نرمل دورہ کے موقع پر گلوبل ویلفیر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داروں نے انصار احمد ساحل صدر سوسائٹی کے ہمراہ جناب عامر علی خاں صاحب سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ نرمل میں ٹیلرنگ سنٹر خواتین کے لیے قائم کیا جائے ۔ اس موقع پر مسٹر ایم اے شکور سرپرست اعلی بی ایڈ پنچشیل کالج نے اپنی جانب سے سنٹر کے لیے جگہ فراہم کرتے ہوئے مکمل تعاون کرنے کا پیشکش کیا اور پنچشیل کالج میں پہلے بیاچ کا آغاز کرنے کی اجازت دیدی ۔ تاہم آئندہ ماہ سے ٹیلرنگ سنٹر کا اپریل کے پہلے ہفتہ میں آغاز ہونے جارہا ہے ۔ دلچسپی رکھنے والی لڑکیوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنے نام رجسٹریشن کروالیں ۔ کورس تین ماہ کا ہوگا ۔ تجربہ کار خواتین ٹیلرنگ سکھائیں گی ۔ برائے نام فیس ہر ماہ صرف سو روپیہ مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے سیل نمبر 9849172877 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT