Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / : نروڈاگام فسادات مقدمہ : آئی پی ایس عہدیدار کو عدالتی سمن

: نروڈاگام فسادات مقدمہ : آئی پی ایس عہدیدار کو عدالتی سمن

احمدآباد ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے جو 2002ء کے نروڈاگام فسادات مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، آج تحقیقاتی عہدیدار ہیمانشو شکلا کو سمن جاری کیا جو اس وقت ایس آئی ٹی سے تعلق رکھتے تھے اور ان سے ایک سی ڈی کے بارے میں وضاحت طلب کی جس میں ایک ٹیلیفون کال کے ریکارڈس موجود تھے جو لاپتہ ہوگئی۔ جج پی ڈی دیسائی نے شکلا کو ہدایت دی کہ

احمدآباد ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے جو 2002ء کے نروڈاگام فسادات مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، آج تحقیقاتی عہدیدار ہیمانشو شکلا کو سمن جاری کیا جو اس وقت ایس آئی ٹی سے تعلق رکھتے تھے اور ان سے ایک سی ڈی کے بارے میں وضاحت طلب کی جس میں ایک ٹیلیفون کال کے ریکارڈس موجود تھے جو لاپتہ ہوگئی۔ جج پی ڈی دیسائی نے شکلا کو ہدایت دی کہ وہ یکم ؍ جون کو عدالت میں حاضر رہیں۔ 65 ملزمین اس مقدمہ میں درخواست پیش کرچکے ہیں اور خواہش کرچکے ہیں کہ سابق آئی پی ایس عہدیدار راہول شرما پر مقدمہ چلایا جائے جنہوں نے مبینہ طور پر مذکورہ سی ڈی ضائع کردی تھی۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے وکیل نے کہا کہ اصلی سی ڈی کہیں رکھ دی گئی ہے اور اب دستیاب نہیں ہورہی ہے۔ یہ ضائع نہیں کی گئی جیسا کہ ادعا کیا جارہا ہے۔ ملزمین نے سابق تحقیقاتی عہدیدار آئی پی ایس افسر پی ایل مال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے جنہوں نے شرما کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی

TOPPOPULARRECENT