Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / نروڈا پاٹیا کیس : بابو بجرنگی کو عبوری ضمانت

نروڈا پاٹیا کیس : بابو بجرنگی کو عبوری ضمانت

احمدآباد ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے وی ایچ پی لیڈر بابو بجرنگی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے جو 2002ء میں نروڈا پاٹیا فسادات کا ملزم ہے۔ جسٹس اے ایس دوے اور سونیا گوکاتی پر مشتمل ایک ڈیویژن بنچ نے بجرنگی کو آنکھ کے عارضہ کے علاج کے لئے جیل سے عارضی طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ ہائیکورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست میں بجرنگی نے جو سابرمتی سنٹرل جیل میں محروس ہے، نے کہا کہ اس کی بصارت کمزور ہوگئی ہے اور اسے صرف 50 فیصد ہی نظر آتا ہے جس کے لئے علاج کی اشد ضرورت ہے اور علاج کے لئے اسے جیل سے رہا کیا جائے۔ اپنی درخواست میں اس نے مزید تحریر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہاسپٹل میں علاج کے باوجود اس کی بصارت کمزور ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بھی ہائیکورٹ سے آنکھ کے علاج کیلئے عبوری طور پر رہاکرچکی ہیں جبکہ اس کی بیوی اور والد کے علاج کیلئے بھی عدالت نے تین بار اس کی درخواست ضمانت کو منظور کیا تھا۔ وی ایچ پی لیڈر بابو بجرنگی کو نروڈا پاٹیا میں مسلمانوں کے قتل عام کا ملزم قرار دیتے ہوئے عدالت نے اس کی موت تک جیل میں محروس رہنے کی سزاء سنائی تھی۔ 28 فبروری 2002ء نروڈا پاٹیا میں فرقہ پرست ہجوم نے 97 مسلمانوں کا قتل عام کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT