Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / نروڈہ پاٹیہ فساد کیس ‘ بابو بجرنگی کو 3 ماہ کی ضمانت

نروڈہ پاٹیہ فساد کیس ‘ بابو بجرنگی کو 3 ماہ کی ضمانت

احمد آباد 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات ہائیکورٹ نے آج وی ایچ پی لیڈر بابو بجرنگی کو تین ماہ کی عارضی ضمانت منظور کی جنہیں 2002 کے نروڈہ پاٹیہ فساد کیس میں خاطی قرار دیا گیا ہے ۔ انہیں طبی بنیادوں پر یہ ضمانت منظور کی گئی ۔ جسٹس روی ترپاٹھی اور جسٹس آر ڈی کوٹھاری پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے بجرنگی کی شریک حیات کی جانب سے پیش کردہ عارضی ضم

احمد آباد 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات ہائیکورٹ نے آج وی ایچ پی لیڈر بابو بجرنگی کو تین ماہ کی عارضی ضمانت منظور کی جنہیں 2002 کے نروڈہ پاٹیہ فساد کیس میں خاطی قرار دیا گیا ہے ۔ انہیں طبی بنیادوں پر یہ ضمانت منظور کی گئی ۔ جسٹس روی ترپاٹھی اور جسٹس آر ڈی کوٹھاری پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے بجرنگی کی شریک حیات کی جانب سے پیش کردہ عارضی ضمانت کی درخواست کو قبول کرلیا ۔ انہوں نے 90 دن کی ضمانت کی درخواست پیش کی تھی ۔ بجرنگی نے آنکھوں کا علاج کروانے کیلئے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی تھی ۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ بتدریج بصارت سے محروم ہوتا جا رہا ہے اور ایک خانگی دواخانہ میں علاج کیلئے اسے رہا کیا جانا چاہئے ۔ بابو بجرنگی ان 31 افراد میں شامل ہے جنہیں نروڈہ پاٹیہ فساد کیس میں خاطی پایا گیا تھا ۔ اس فساد میں 97 مسلمانوں کو ہلاک کردیا گیا تھا ۔ بابو بجرنگی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ اسے اگسٹ 2012 میں ایک ٹرائیل عدالت نے یہ سزا سنائی۔دریں اثناء گلبرگ سوسائٹی فساد مقدمہ کے دو ملزمین نے جنہیں مقدمات کا سامنا ہے ، خصوصی عدالت نے کہا کہ کارروائی سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق جلد از جلد ختم کی جائے، کیونکہ مقدمہ تقریباً 14 سال سے جاری ہے اور اگر وہ مجرم قرار بھی دیئے جائیں تو انہیں 14 سال سے زیادہ سزائے قید نہیں ہوسکتی۔

TOPPOPULARRECENT