Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / نریش اگروال کی جیہ بچن سے معذرت خواہی

نریش اگروال کی جیہ بچن سے معذرت خواہی

نئی دہلی۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکارہ اور سیاست داں جیہ بچن کے خلاف نازیبا ریمارکس پر مختلف گوشوں سے شدید مذمت کا سامنا کرنے والے بی جے پی لیڈر نریش اگروال نے اپنے ریمارکس پر آج معذرت خواہی کی لیکن کہا کہ میڈیا نے ان کے تبصروں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ نریش اگروال ایوان بالا کیلئے دوبارہ نامزدگی کی دوڑ میں جیہ بچن کے مقابلے ہار گئے اور جس کے بعد گزشتہ روز وہ ایس پی سے مستعفی ہوکر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے اور پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایس پی نے انہیں راجیہ سبھا کے ٹکٹ سے محروم رکھا اور ان کو دیا ہے جو فلموں میں اداکاری کرتی ہیں اور ناچتی ہیں۔ اگروال نے آج کہا کہ ’’میرا ارادہ کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا۔ ’’میرے تبصروں سے کسی کے احساسات مجروح ہوئے ہیں تو اس پر مجھے افسوس ہے اور مَیں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں‘‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈیا نے ان کے تبصروں کو مسخ کیا ہے۔ ان کے تبصروں پر بی جے پی کے کئی قائدین نے جن میں وزیر خارجہ سشما سوراج بھی شامل ہیں، سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ نامناسب اور ناقابل قبول ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT