Tuesday , November 13 2018
Home / ہندوستان / نریندرمودی کا انڈونیشیامیں طیارہ حادثے پر اظہار تعزیت

نریندرمودی کا انڈونیشیامیں طیارہ حادثے پر اظہار تعزیت

نئی دہلی / جکارتہ ۔30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈونیشیا میں لائن ایئر لائنز مسافربردار طیارہ کے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم نے متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کرکے کہا’میری تعزیت ان خاندانوں اور لوگوں کے ساتھ ہیں جن کے لواحقین اور دوست انڈونیشیا میں طیارے کے حادثے میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ایشور انہیں حوصلہ اور ہمت دے ”۔انڈونیشیا کے ساحل سمندر سے 15 کلومیٹر دور سمندر میں مسافروں کے سامان برآمد کئے جا رہے ہیں تاہم ریلیف اور راحت رسانی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ سمندر کے اندر تلاش کرنے میں ہیں۔ ان ٹیموں میں شامل عملہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی کے بھی بچنے کی امید نہیں ہے ۔بچاؤکارکنان نے جائے حادثہ پر مسافروں کا سامان، ہینڈ بیگس ، کپڑے ، موبائل، آئی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس سمیت پانی میں تیرتے ہوئی ذاتی اشیاء کی فوٹیج جاری کی ہے ۔ سمندر میں پیر کی صبح 11 بجے تک ایک بھی لاش نہیں ملنے پر 30 ماہر تیراکوں کی مدد سے پانی کے اندر تلاش مہم شروع کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT