Friday , October 19 2018
Home / سیاسیات / نریندر بترا صدر انڈین اولمپک اسوسی ایشن منتخب

نریندر بترا صدر انڈین اولمپک اسوسی ایشن منتخب

نئی دہلی ۔ 14ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ نریندر بترا کو آج صدر انڈین اولمپک اسوسی ایشن کی حیثیت سے یہاں اس کی سالانہ جنرل میٹنگ میں منعقدہ چناؤ میں زبردست اکثریت کے ذریعہ 4 سالہ میعاد کیلئے منتخب کیا گیا۔ 60 سالہ بترا کو 142 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے حریف انیل کھنہ کو دورخی مقابلہ میں 13 ووٹ حاصل ہوئے۔ یہ چناؤ سہ رکنی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں منعقد کئے گئے، جو دو ریٹائرڈ ہائیکورٹ جسٹس اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے لیگل اڈوائزر ایس کے میندی راتا پر مشتمل رہا، جس میں میندی راتا نے ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دیئے۔ اس اعلیٰ عہدہ کیلئے بترا کا انتخاب متوقع خطوط پر ہوا جبکہ سابق صدر آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن کھنہ حیران کن اقدام میں مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی لیکن کھنہ کا مکتوب دستبرداری 3 ڈسمبر کو مقررہ قطعی مہلت کے بعد وصول ہونے کی وجہ سے الیکشن منعقد کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT