Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / نریندر مودی، منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پہونچ گئے

نریندر مودی، منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پہونچ گئے

نئی دہلی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیشرو منموہن سنگھ کے تئیں غیرمعمولی خیرسگالی جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج ان کی رہائش گاہ پہونچ کر ملاقات کی۔ مودی نے کل عہدہ کا حلف لیا تھا اور دفتر کا جائزۃ لیا۔ مودی آج شام ذریعہ کار 3 موتی لعل پیالس روانہ ہوئے جو ڈاکٹر منموہن سنگھ کی نئی تبدیل شدہ رہائش گاہ ہے جہاں مودی نے اُن سے ملاقات کی۔ رہائش گاہ پہونچنے پر منموہن سنگھ اور ان کی شریک حیات گرو شرن کور نے نئے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ ذرائع نے وزیراعظم کے اس دورہ کو خیرسگالی قرار دیا ہے۔ منموہن سنگھ اگرچہ 7 ریس کورس روڈ پر واقع سرکاری قیامگاہ میں 10 سال تک رہنے کے بعد اس کا تخلیہ کرچکے ہیں لیکن مودی تاحال اس عمارت کو منتقل نہیں ہوئے ہیں بلکہ گجرات بھون میں مقیم ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ مودی مزید چند دن گجرات بھون میں مقیم رہیں گے کیوں کہ نئی رہائش میں تعمیر و آہک پاشی کا کام جاری ہے۔

پنڈت نہرو کی برسی، وزیراعظم کا خراج
نئی دہلی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج جواہرلعل نہرو کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت ادا کیا۔ مودی نے وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) میں جائزہ لینے کے فوری بعد ٹوئیٹر کے ذریعہ پنڈت نہرو کو ان کی 50 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت ادا کیا اور اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’میں ہمارے پہلے وزیاراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت ادا کرتا ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT