Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / نریندر مودی، چیف منسٹر جھارکھنڈ کی حلف برداری میں شرکت کریں گے

نریندر مودی، چیف منسٹر جھارکھنڈ کی حلف برداری میں شرکت کریں گے

رانچی 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جن کی قیادت میں بی جے پی نے جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کا مقابلہ کیا تھا، چیف منسٹر عہدہ کے لئے نامزد رگھوویر داس کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ جھارکھنڈ کے معتمد داخلہ این این پانڈے نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی برسا منڈا فٹ بال اسٹیڈیم میں کل منعقدہ حلف برداری تقریب میں

رانچی 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی جن کی قیادت میں بی جے پی نے جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کا مقابلہ کیا تھا، چیف منسٹر عہدہ کے لئے نامزد رگھوویر داس کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ جھارکھنڈ کے معتمد داخلہ این این پانڈے نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی برسا منڈا فٹ بال اسٹیڈیم میں کل منعقدہ حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ اس تقریب میں چیف منسٹر مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ بھی شرکت کررہے ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیتوں کی موجودگی کا بھی امکان ہے۔ حلف برداری کی تقریب اور وقت کا تعین کل منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ ابھی کابینی وزراء کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT