Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / نریندر مودی بیرونی راستوں سے ’ دیسی خواب ‘ بیچ رہے ہیں ۔ شرد یادو

نریندر مودی بیرونی راستوں سے ’ دیسی خواب ‘ بیچ رہے ہیں ۔ شرد یادو

ناگپور ۔ 9 اگست : ( سیاست ڈاٹ کام) : جنتادل یو صدر شرد یادو نے آج بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت پر تنقید کی کہ اور کہا کہ اہم شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کر کے یہ ثابت کررہے ہیں کہ سابق کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت اور موجودہ حکومت کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔ انہوں نے مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ ڈیفنس ، ریلویز اور انشورنس جیسے شعبوں میں ایف ڈی آئی کے ذریعہ عوام کو ’ دیسی خواب ‘ بیچ رہے ہیں ۔ یہ ناکام ایجنڈہ وہی ہے جس کو یو پی اے حکومت نے مسلط کرنے کی کوشش کی تھی

TOPPOPULARRECENT