Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نریندر مودی حکومت کی فلاحی اسکیمات کا تذکرہ

نریندر مودی حکومت کی فلاحی اسکیمات کا تذکرہ

’ وجئے پروا ‘ سے مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف ترقیاتی پروگرامس اور فلاحی اسکیمات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 5 لاکھ سے زائد مواضعات کو پنچایتوں کے لیے راست فنڈس دئیے گئے ۔ مسٹر دتاتریہ سٹی آفس پر ’ وجئے پروا ‘ سے مخاطب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو سال 2016-17 میں 9675 کروڑ روپئے حاصل ہوئے ۔ دیہی ترقی کے لیے 3000 کروڑ روپئے سے زائد فنڈس فراہم کئے گئے ۔ مرکز نے ہمیشہ برقی شعبہ کی ترقی کے لیے تلنگانہ کی بڑے پیمانہ پر مدد کی ہے ۔ بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی این ٹی سی پی پاور پلانٹ کے افتتاح کے لیے حیدرآباد آمد ہوگی ۔ وزیر اعظم حیدرآباد میٹرو ریل کی جلد تکمیل بھی چاہتے ہیں ۔ مسٹر دتاتریہ نے کہا کہ آسام میں بی جے پی کی جیت نریندر مودی حکومت کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور کہا کہ بی جے پی 2019 تک تلنگانہ میں ایک متبادل بن کر ابھرنے کے لیے کام کررہی ہے ۔۔

 

ٹی این جی اوز ، او جی ایچ یونٹ کے انتخابات ، جناب عبدالرحیم صدر منتخب
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : صدر ٹی این جی اوز عثمانیہ جنرل ہاسپٹل یونٹ کے پریس نوٹ کے مطابق ٹی این جی اوز یونین ، عثمانیہ جنرل ہاسپٹل یونٹ افضل گنج حیدرآباد کے انتخابات کا 24 مئی 2016 کو دفتر ٹی این جی اوز میں الیکشن آفیسر کے دیویندر کی نگرانی میں انعقاد عمل میں آیا ۔ جناب محمد عبدالرحیم صدر ، نائب صدر پی نوین کمار ، نائب صدر II محمد عبدالقادر ، نائب صدر (w) III شریمتی ٹی لکشمی ، پی سریش بابو سکریٹری ، بی سریش جوائنٹ سکریٹری I ، محمد فیاض خاں جوائنٹ سکریٹری II ، محمد منصور احمد جوائنٹ سکریٹری III ، این جیا پرکاش تنظیمی سکریٹری ، جے جے سمیول ، پبلسٹی سکریٹری ، ایچ نریندر خازن اور سید آصف ، این سریکھا ، محترمہ عقیلہ ، خواجہ نصیر الدین بحیثیت ارکان عاملہ منتخب قرار دئیے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT