Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / نریندر مودی سے عمر عبداللہ کا اظہار تشکر

نریندر مودی سے عمر عبداللہ کا اظہار تشکر

وزیراعظم کی ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد
سرینگر۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے خط قبضہ کے پاس گریز میں فوجیوں کے ساتھ اپنی دیوالی منائی۔ انہوں نے وزیراعظم پر زور دیا کہ جسمانی اور موبائل رابطے اس علاقے کے عوام میں تہوار کے موقع پر بحال کریں۔ مودی آج صبح گریز سیکٹر پہنچے تھے تاکہ ہراول علاقوں میں تعینات فوجیوں کے ساتھ اپنی دیوالی مناسکیں۔ سربراہ فوج جنرل بپن راوت نے نریندر مودی کا استقبال کیا۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا ’’گریز میں عوام اور فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے پر آپ کا شکریہ، عوام اور فوجیوں کو تحفہ دیں۔ سرحد کے درہ رازداں میں ایک سرنگ کا پتہ لگایا گیا ہے جو سرحد پار جاتی ہے۔ اس کے بعد طبعی اور موبائل رابطے منقطع کردیئے گئے۔ دیوالی کے موقع پر اس علاقے کے لیے آپ کا سب سے بڑا تحفہ ان رابطوں کی بحالی ہوگا۔ ہمارے درمیان دیوالی منانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ نے وہاں سے اس ٹوئٹر پیغام کا مشاہدہ کیا ہوگا اس پر موبائل سرویس کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں اس لیے ہماری مدد کیجیے۔‘‘ نریندر مودی نے دیوالی تہوار کے موقع پر ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT